رفیق المسلم
ابھی رفیق المسلم حاصل کریں!

صبح و شام کی دعائیں

دعاؤں کا گلشن
٢ منٹ مطالعہ
١
أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذَا الْيَوْمِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ

مفہومہم نے صبح کی اور بادشاہی اللہ ہی کی ہے۔ سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں؛ اُسی کی بادشاہی ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے میرے رب! میں تجھ سے اِس دن کی بھلائی اور اس کے بعد کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اِس دن کے شر اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

ماخذ:مسلم — شام کو کہیں: أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ

٢
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ

مفہوماے اللہ! تیری ہی مدد سے ہم نے صبح کی اور تیری ہی مدد سے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں، اور تیری ہی طرف اٹھایا جانا ہے۔

ماخذ:ترمذی (حسن)

٣
اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ

مفہوماے اللہ! جو نعمت بھی صبح کے وقت مجھے یا تیری مخلوق میں سے کسی کو ملی، وہ تیری ہی طرف سے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔ پس تیرے ہی لیے حمد ہے اور تیرا ہی شکر ہے۔

ماخذ:ابو داؤد (حسن)

٤
اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ

مفہوماے اللہ! میں نے صبح کی اِس حال میں کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں، اور تیرے عرش کے اٹھانے والوں کو، تیرے فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تُو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تُو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔

ماخذ:ابو داؤد و ترمذی

دعاؤں کا گلشن

١ منٹ مطالعہ

دعائے استخارہ

اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیر طلب کرتا ہوں، تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے قوت مانگتا ہوں، اور تیرے عظیم فضل کا سوال کرتا ہوں۔

دعاؤں کا گلشن

١ منٹ مطالعہ

سفر کی دعائیں

پاک ہے وہ ذات جس نے اِسے ہمارے لیے مسخر کیا، ورنہ ہم اِسے قابو میں نہ لا سکتے، اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

دعاؤں کا گلشن

١٥ منٹ مطالعہ

قرآنی دعائیں

اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔