الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، " سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين * وإنا إلى ربنا لمنقلبون " ((اللهم إنا نسألك في سفرنا هذا البر والتقوى، ومن العمل ما ترضى، اللهم هون علينا سفرنا هذا واطو عنا بعده، اللهم أنت الصاحب في السفر، والخليفة في الأهل، اللهم إني أعوذ بك من وعثاء السفر، وكآبة المنظر، وسوء المنقلب في المال والأهل))، وإذا رجع قالهن وزاد فيهن: ((آيبون، تائبون، عابدون، لربنا حامدون)).
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ "پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے تابع کر دیا، حالانکہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور بیشک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔" (اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اور تقویٰ کا سوال کرتے ہیں، اور ایسے عمل کا جسے تو پسند کرے۔ اے اللہ! ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان کر دے اور اس کی مسافت ہمارے لیے سمیٹ دے۔ اے اللہ! تو ہی سفر میں ساتھی اور پیچھے رہ جانے والوں میں جانشین ہے۔ اے اللہ! میں سفر کی مشقت، برے منظر اور مال و اہل و عیال میں برے انجام سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔) اور جب واپس آئے تو یہی کلمات کہے اور ان میں یہ اضافہ کرے: (ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔)
گننے کے لیے ٹچ کریں

