اللهم إني أعوذ بك من عذاب القبر، ومن عذاب جهنم، ومن فتنة المحيا والممات، ومن شر فتنة المسيح الدجال.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، جہنم کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے فتنے کی برائی سے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أعوذ بك من عذاب القبر، ومن عذاب جهنم، ومن فتنة المحيا والممات، ومن شر فتنة المسيح الدجال.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، جہنم کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے فتنے کی برائی سے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أعوذ بك من عذاب القبر، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات. اللهم إني أعوذ بك من المأثم والمغرم.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں گناہ اور قرض سے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا، ولا يغفر الذنوب إلا أنت، فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني، إنك أنت الغفور الرحيم.
اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا، پس مجھے اپنی طرف سے معاف فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا مہربان ہے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم اغفر لي ما قدمت، وما أخرت، وما أسررت، وما أعلنت، وما أسرفت، وما أنت أعلم به مني. أنت المقدم، وأنت المؤخر لا إله إلا أنت.
اے اللہ! میری اگلی پچھلی، پوشیدہ اور ظاہر، اور جو زیادتی مجھ سے ہوئی اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، سب معاف فرما دے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم أعني على ذكرك، وشكرك، وحسن عبادتك.
اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اچھی عبادت پر میری مدد فرما۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أعوذ بك من البخل، وأعوذ بك من الجبن، وأعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر، وأعوذ بك من فتنة الدنيا وعذاب القبر.
اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور سب سے نکمی عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أسألك الجنة وأعوذ بك من النار.
اے اللہ! میں تجھ سے جنت مانگتا ہوں اور دوزخ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم بعلمك الغيب وقدرتك على الخلق أحيني ما علمت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا علمت الوفاة خيرا لي، اللهم إني أسألك خشيتك في الغيب والشهادة، وأسألك كلمة الحق في الرضا والغضب، وأسألك القصد في الغنى والفقر، وأسألك نعيما لا ينفد، وأسألك قرة عين لا تنقطع، وأسألك الرضا بعد القضاء، وأسألك برد العيش بعد الموت، وأسألك لذة النظر إلى وجهك، والشوق إلى لقائك في غير ضراء مضرة، ولا فتنة مضلة، اللهم زينا بزينة الإيمان، واجعلنا هداة مهتدين.
اے اللہ! تو غیب کا علم رکھنے والا اور مخلوق پر قدرت رکھنے والا ہے، مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور مجھے موت دے دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔ اے اللہ! میں تجھ سے پوشیدہ اور ظاہر میں تیرا خوف مانگتا ہوں، اور خوشی اور غصے میں حق بات کہنے کی توفیق مانگتا ہوں، اور تنگ دستی اور خوشحالی میں میانہ روی مانگتا ہوں، اور ایسی نعمت مانگتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہو، اور ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک مانگتا ہوں جو کبھی منقطع نہ ہو، اور تقدیر کے بعد رضامندی مانگتا ہوں، اور موت کے بعد اچھی زندگی مانگتا ہوں، اور تیرے چہرے کو دیکھنے کی لذت اور تجھ سے ملاقات کا شوق مانگتا ہوں، بغیر کسی نقصان دہ تکلیف اور گمراہ کن فتنے کے۔ اے اللہ! ہمیں ایمان کی زینت سے آراستہ فرما، اور ہمیں ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا دے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أسألك يا ألله بأنك الواحد الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد، ولم يكن له كفوا أحد، أن تغفر لي ذنوبي إنك أنت الغفور الرحيم.
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اے اللہ! اس بات کے واسطے کہ تو ایک ہے، اکیلا ہے، بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ خود جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے، کہ تو میرے گناہ بخش دے، بے شک تو ہی بخشنے والا مہربان ہے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أسألك بأن لك الحمد لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك، المنان، يا بديع السموات والأرض يا ذا الجلال والإكرام، يا حي يا قيوم إني أسألك الجنة وأعوذ بك من النار.
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اے احسان کرنے والے، اے آسمانوں اور زمین کو انوکھے طریقے سے پیدا کرنے والے، اے عظمت اور بزرگی والے، اے زندہ، اے قائم رکھنے والے! میں تجھ سے جنت مانگتا ہوں اور دوزخ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
گننے کے لیے ٹچ کریں
اللهم إني أسألك بأني أشهد أنك أنت الله لا إله إلا أنت الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد.
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس بات کی گواہی دیتے ہوئے کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو اکیلا اور بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ خود جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔
گننے کے لیے ٹچ کریں