يجمع كفيه ثم ينفث فيهما فيقرأ فيهما: بسم الله الرحمن الرحيم " قل هو الله أحد * الله الصمد* لم يلد ولم يولد* ولم يكن له كفوا أحد ". بسم الله الرحمن الرحيم " قل أعوذ برب الفلق* من شر ما خلق* ومن شر غاسق إذا وقب* ومن شر النفاثات في العقد* ومن شر حاسد إذا حسد ". بسم الله الرحمن الرحيم " قل أعوذ برب الناس* ملك الناس* إله الناس* من شر الوسواس الخناس* الذي يوسوس في صدور الناس* من الجنة و الناس " ثم يمسح بهما ما استطاع من جسده يبدأ بهما على رأسه ووجهه وما أقبل من جسده (يفعل ذلك ثلاث مرات).
وہ اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملاتے، پھر ان میں پھونک مارتے اور ان میں یہ پڑھتے: بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ دو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ دو میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر مخلوق کے شر سے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے۔ اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ لوگوں کے بادشاہ کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ پھر ان دونوں ہاتھوں سے اپنے جسم کے جس حصے تک پہنچ سکتے، اسے مسح کرتے، سر اور چہرے سے شروع کرتے اور جسم کے اگلے حصے تک (ایسا تین بار کرتے تھے)۔
گننے کے لیے ٹچ کریں

