ارکان اور فقہیہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، اسلام کے ارکان میں پہلا اور سب سے عظیم رکن ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ وحدہٗ لا شریک کو عبادت کے لیے خاص کیا جائے اور اس کے سوا سب کو چھوڑ دیا جائے، اور نبی ﷺ کی ہر خبر کی تصدیق کی جائے اور ہر حکم میں ان کی اطاعت کی جائے۔ یہ اسلام کی کنجی ہے، اور کسی بندے کا اسلام اس وقت تک صحیح نہیں ہوتا جب تک وہ اس کے معنی پر یقین رکھتے ہوئے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے اسے زبان سے ادا نہ کرے۔
ماخذ:حديث جبريل عن عمر بن الخطاب، رواه مسلم

